ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحفے والی کرپشن سامنے آئی ہے ، تحفے والی کرپشن کاراستہ روکناہوگا،ندیم افضل چن

بدھ 18 جنوری 2017 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماندیم افضل چن نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحفے والی کرپشن سامنے آئی ہے ،ہمیں تحفے والی کرپشن کاراستہ روکناہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ا نہوںنے کہاکہ پہلی مرتبہ دیکھاہے کہ ملک میں تحفے والی کرپشن آگئی ہے ۔ہمیں تحفے والی کرپشن کے تمام دروازے بندکرنے ہوںگے ۔سادہ سوال ہے کہ آپ کوتحائف ملے اورتحائف کے ثبوت دیدیں تومعاملہ ختم ہوجائیگا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :