حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

بدھ 18 جنوری 2017 23:22

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق تربت، خضدار اور لورالائی کے نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید عبدالرؤف شاہ کو تربت میڈیکل کالج، ڈاکٹر مسعود احمد قاضی کو خضدار میڈیکل کالج، اور ڈاکٹر سعید احمد کو لورالائی میڈیکل کالج کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :