امریکی سینیٹر جان مکین کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ

دونوں ملکوں کے رہنماوں میں پاک امریکا تعلقات ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سمیت باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:19

امریکی سینیٹر جان مکین کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکا میں سینیٹر جان مکین سمیت متعدددیگرسینیٹرز سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق امریکی سینیٹرچیئرمین خارجہ کمیٹی جان مکین نیسابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔عشائیے میں متعددامریکی سینیٹرز کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک اورشیری رحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان پاک امریکا تعلقات اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سمیت باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :