صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے ہسپتال جاکرسینئر صحافی عاشق بٹ کی عیادت کی

بدھ 18 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی وزیرداخلہ میر سرفرازبگٹی ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی،جہانگیر لانگو،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے بدھ کو سول ہسپتال جاکر سینئر صحافی اور این این آئی کوئٹہ کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی عیادت کی اورانکی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی نے صحافی عاشق علی بٹ کیلئے پھول بھیجے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سینئر صحافی عاشق علی بٹ گزشتہ روز گاڑی کی ٹکر سے شدیدزخمی ہوگئے تھے اوروہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :