ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پی پی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا
خصوصی اجلاس میںپولیس اور دیگرسیکورٹی اداروں کی پی پی نمائندوں کو ممکنہ سکیورٹی خدشات پر بریفنگ
بدھ 18 جنوری 2017 23:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مجوزہ ریلی کے سلسلے میں سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر لاہورکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو ریلی کے لئے ممکنہ سکیورٹی خدشات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سکیورٹی کے موجودہ حالات پیپلز پارٹی کی ریلی کے لئے موزوں نہیں اورشرکاء کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا جانا مناسب نہیں ہو گااور اگر ایسا کیا جاتا ہے توریلی آرگنائزرکے اپنے رسک پر ہو گا تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھرپور سیکورٹی انتظامات ضرورکرے گی۔
اجلاس میں سی سی پی او کی طرف سے پارٹی قیادت کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی۔ڈی سی لاہور نے پارٹی قیادت اور ریلی کے لئے ممکنہ حد تک بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات بھی کئے جائیں گے اور ریلی کے روٹ پر صفائی کا اہتمام اورتجاوزات ختم کرنے کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.