ایم کیوایم کی شکل میںحق پرستی کاپیغام پورے ملک میںپھیل رہاہے،فاروق ستار

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

ایم کیوایم کی شکل میںحق پرستی کاپیغام پورے ملک میںپھیل رہاہے،فاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم کی شکل میںحق پرستی کاپیغام پورے ملک میںپھیل رہاہے، وہ قوتیںجو98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے انقلاب کوروکناچاہتے ہیںوہ حق پرستوںکے خلاف سازشوںکے تانے بانے بنتے رہتے ہیں۔ کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے یہ بات شمالی پنجاب کے عہدیداران واراکین پرمشتمل وفدکی آمدکے موقع پرکہی۔

قبل ازیںشمالی پنجاب کے چار رکنی وفدنے نعیم ارشدکی سربراہی ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپیرالہٰی بخش کالونی میںایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی اورپاکستان خصوصاً پنجاب اورکراچی کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

نعیم ارشداوروفددیگر ارکان نے 30دسمبرکونشترپارک میںفقیدالمثال جلسہ عام منعقدکرنے پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے نظریئے عملیت پسندی اورحقیقت پسندی پرکاربندہے اوردوفیصدمراعات یافتہ طبقے کی حکمرانی کے خلاف اپنے نظریئے 89فیصدغریب ومظلوم کی حکمرانی کے لئے جہدمسلسل جاری رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان پنجاب سمیت پورے ملک میں انقلاب لانے والی واحدجماعت ہوگی جس نی1988ء سے آج تک ایوانوںمیںغریب ومتوسطہ طبقے کی قیادت عملی طورپربھیجی ہے۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے قومی معاملات کے ساتھ ساتھ پنجاب کی صورتحال پربھی وفدسے تفصیلی تبادلہ خیال کیااورکہاکہ ہم نے ملک کے تمام معاملات پر گہری نظررکھی ہوئی ہے اور2018ء کے انتخابات میں ایم کیوایم انشاء اللہ پہلے سے زیادہ نشستیںحاصل کرے گی اورحق پرستوںکاپیغام ملک کے چپے چپے میں پھیلے گا۔#