پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں: راحیل شریف

پاکستان عزت و وقار کے ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ،ْ سابق آرمی چیف پاکستان اور افغانستان کی قیادت کو تعلقات بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہوگا ،ْخطاب

بدھ 18 جنوری 2017 22:56

پاکستان کے مسائل یکدم حل کرنے کیلئے کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں: راحیل ..

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) جنرل (ر) راحیل شریف نے کہاہے کہ بطور آرمی چیف 3 سالہ دور میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جس سے پاکستان کے تمام مسائل یکدم حل کرلیے جائیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس موقع پر جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان عزت و وقار کے ساتھ اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے جب کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں سے یکساں تعلقات رکھنے چاہییں اور یہی اس وقت ہورہا ہے اورپاکستان کے تمام عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور آرمی چیف 3 سالہ دور میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن ملک میں کسی کے بھی پاس جادو کی چھڑی نہیں جس سے تمام مسائل یک دم حل کرلیے جائیں۔

(جاری ہے)

سابق آرمی چیف نے کہا کہ اچھی اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھا جاسکتا ہے اور اسی سوچ نے مجھے چین، افغانستان اور خلیجی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے میں بہت مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 3 سالہ دور میں افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی تھی، امید ہے نئے آرمی چیف کی جانب سے بھی اس پیش رفت کو آگے لے جایا جائیگا تاہم پاکستان اور افغانستان کی قیادت کو تعلقات بہتر بنانے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہوگا۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مل کر دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کی فضا کو بحال کرنا ہوگا ،ْ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے۔

متعلقہ عنوان :