عدالت نے امجد فرید صابری قتل کیس میں گاڑی واپس کرنے کی استدعا مسترد کردی

بدھ 18 جنوری 2017 21:30

عدالت نے امجد فرید صابری قتل کیس میں گاڑی واپس کرنے کی استدعا مسترد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) معروف قوال امجد فرید صابری قتل کیس میں گاڑی کی واپسی سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے امجدصابری کی گاڑی کی واپسی سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کی گاڑی کی ایف ایس ایل کراکر رپورٹ پیش کی جائے۔ امجد صابری کی بیوہ نادیہ صابری نے گاڑی واپس کرنے کی استدعا کی تھی۔ ایف ایس ایل کی رپورٹ آنے تک گاڑی واپس نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :