محکمے کے اعلیٰ حکام اور ماتحت افسران صوبے بھر میں گرائونڈز پر جاری تعمیراتی کام جلد ازجلدتکمیل کو یقینی بنائیں

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، آثار قدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، آثار قدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے محکمے کے اعلیٰ حکام اور ماتحت افسران کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں کھیلوں کے گرائونڈز پر تعمیراتی کام تیز کرکے جلد ازجلدتکمیل کو یقینی بنائیںانہوں نے کہ کہ اس سلسلے میں تاخیر یاغفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں محکمہ سپورٹ کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل صحافی ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ سپورٹس اور آثار قدیمہ کے زیر اہتمام صوبے میں جاری اور نئی منصوبوں پرتعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبے میں تحصیل گرائونڈ زپر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے اور انشاء الله مقررہ وقت سے پہلے مکمل تمام کام مکمل کئے جائیں گے ۔محمود خان نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ تمام منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے اور کھیلوں کے سلسلے میں نوجوانوں کو تمام سہولیات صوبائی حکومت فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :