چیئرمین سینیٹ رضاربانی کے بینک میں جعلی اکاؤنٹ کاانکشاف

رضاربانی کو بینک اکاؤنٹ میں10کروڑٹرانسفرکرنے کی رسید موصول ہوگئی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 جنوری 2017 17:16

چیئرمین سینیٹ رضاربانی کے بینک میں جعلی اکاؤنٹ کاانکشاف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری2017ء) :چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بینک میں اپنے جعلی اکاؤنٹ کاانکشاف کیاہے،جس کے بارے چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے ایوان کوبھی آگاہ کردیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشیدشاہ کے بعدرضاربانی کوبھی جعلی اکاؤنٹ کی رسیدموصول ہوگئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ رضاربانی کاکہناہے کہ میرے کراچی والے گھرمیں بینک کی ڈیپازٹ رسیدموصول ہوئی ہے کہ میرے اکاؤنٹ میں 10کروڑ ٹرانسفرکردیے گئے ہیں۔بینک رسیدکے مطابق یہ رقم 23دسمبر2016ء کوجمع کروائی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے اور بینک کے صدرکوتحقیقات کیلئے خط لکھ دیاہے۔میرے اکاؤنٹ وہی ہیں جومیں نے انکم ٹیکس ڑیٹرن میں ظاہرکیے ہیں

متعلقہ عنوان :