آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیرکی ملاقات

ملاقات میں ایل اوسی پرسکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،راجہ فاروق حیدرکاپاک فوج کوسکیورٹی کی تسلی بخش صورتحال پرخراج تحسین،فوج سرحد پرخطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 جنوری 2017 16:45

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیرکی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جنوری2017ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیرنے ملاقات کی،جس میں ایل اوسی پرسکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدرنے آج جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ فوج سرحدپرخطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔راجہ فاروق حیدرنے پاک فوج کوسکیورٹی کی تسلی بخش صورتحال پرخراج تحسین پیش کیا۔جبکہ آزادوجموں کشمیرمیں پاک فوج کی خدمات کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پاک فوج نے تعلیم وصحت اور دیگرشعبوں میں قابل قدرکام کیا۔

متعلقہ عنوان :