رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کی منتظر،کراچی آپریشن متاثر عوام پریشان

بدھ 18 جنوری 2017 16:34

رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کی منتظر،کراچی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) محکمہ داخلہ کی طرف سے رینجرز کے اختیارات کے لئے بھجوائی گئی سمری تاحال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری منتظر ہے ، تین روز میں جرائم پیشہ افراد مختلف کارروائیوں میں سرگرم ہوگئے جبکہ رینجرز کے پاس اضافی اختیارات نہ ہونے پر عوام بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 15جنوری کو رینجرز کے اختیارات ختم ہو گئے تھے جس میں تاحال توسیع نہ ہو سکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی رینجرز اختیارات کے معاملے کو لٹکا دیا ، 15جنوری سے اگلے دن بھی سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کی بجائے مردم شماری پر بات ہوتی رہی جبکہ بدھ کے روز بھی سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں رینجرز اختیارات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، رینجرز اختیارات میں توسیع نہ ملنے کی وجہ سے تین روز کے اندر کراچی آپریشن متاثر ہورہا ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ تصور کررہی ہے ۔