Live Updates

عمران خان کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے الزامات پر عمران خان کو جلد معافی مانگنی پڑے گی،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا،عمران خان کو مبارک ہو وزیراعظم ڈیووس پہنچ چکے ہیں،عمران خان پانامہ کے نام پر سیاسی جوا کھیلنے سپریم کورٹ آئے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 15:22

عمران خان کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے الزامات پر عمران خان کو جلد معافی مانگنی پڑے گی،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا،عمران خان کو مبارک ہو وزیراعظم ڈیووس پہنچ چکے ہیں،عمران خان پانامہ کے نام پر سیاسی جوا کھیلنے سپریم کورٹ آئے ہیں۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی،آج منی ٹریل سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کردی ہیں،مریم نواز کے زیرکفالت نہ ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کردیں ہیں،عمران خان کی کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانے کی عادت ہے،جھوٹے الزامات پر عمران خان کو جلد معافی مانگنی پڑے گی،وزیراعظم نے جیسے کہا تھا اس کا ثبوت عدالت میں پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان صبر کریں ان کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے،عمران خان عدالت سے باہر عدالت نہ لگائیں،عمران خان کے پاس جھوٹے الزام لگانے کیلئے اخباری موجود ہیں ثبوت نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کوئی بھی جوابی ثبوت اور ایک کاغذبھی پیش نہیں کرسکے،دوفریقوں کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ پر انہیں اعتراض ہے تو کوئی کاغذ پیش کریں،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو ختم کردیا،عمران خان کو مبارک ہو وزیراعظم ڈیووس پہنچ چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے جیسے کیس چل رہا ہے تحریک انصاف کے لوگ مایوس ہوکرجارہے ہیں،عمران اسی روٹین سے سکول جاتے تو انہیں پتہ چل جاتا کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہیے،عمران خان پانامہ کے نام پر سیاسی جوا کھیلنے سپریم کورٹ آتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات