وزیر اعظیم نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا ،ْ رپورٹ طلب

گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،ْ نواز شریف کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 14:34

وزیر اعظیم نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دیدیا وزیراعظم نے تحقیقاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔