پاک- امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں تقریب

بدھ 18 جنوری 2017 10:59

پاک- امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاک- امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی سینیٹرز، کانگریس ارکان اور اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

رات گئے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں پاکستان - امریکہ بزنس ایسوسی ایشن کے صدر صدیق شیخ نے سفیر جلیل عباس جیلانی کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ میں جلیل عباس جیلانی کا کردار قابل ستائش ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :