8 انچ لمبا چاقو نگل کر بھی 3 ماہ کے کتے کی زندگی بچ گئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 جنوری 2017 23:46

8 انچ لمبا چاقو نگل کر بھی 3 ماہ کے  کتے کی زندگی بچ گئی

آٹھ انچ لمبا چاقو نگل کر بھی ایک کتیا کی جان بچ گئی تاہم جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کرنا پڑا۔
کتیا کی مالکن 46سالہ ایرین پیسلے نے پہلے پہل سمجھا کہ اس نے کوئی کھلونا نگلا ہے، جس کی وجہ سے اس کے گلے سے دم گھٹنے جیسی آوازیں نکل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے ایرین جلد ہی جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس چلی گئی جہاں ڈاکٹروں کو ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 12 ہفتوں کی سٹیفورڈ شائر بل ٹیرئیر نے چاقو نگل لیا ہے۔

ڈاکٹروں نے ہنگامی طور پرکتیا کا آپریشن کر کے چاقو کو نکال دیا۔
گلاسکو سے تعلق رکھنے والی ایرین کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ کتیا نے چاقو نگل لیا ہے تو اسے یقین نہ آیا۔ ایرین کو بالکل بھی اندازہ نہیں کہ کتیا نے کہاں سے چاقو اٹھایا تھا۔
آپریشن کے بعدکتیا اب تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہے۔

8 انچ لمبا چاقو نگل کر بھی 3 ماہ کے  کتے کی زندگی بچ گئی