فوجی عدالتوں کی تو سیع کا اقدام کیا گیا تو ملک بھر کے وکلاء سڑکوں پر ہوں گے ‘ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

سیاسی جماعتوں کو اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی تو سیع کے فیصلے کی مخالفت کرنی چاہیے ‘ پریس کانفرنس

منگل 17 جنوری 2017 23:38

فوجی عدالتوں کی تو سیع کا اقدام کیا گیا تو ملک بھر کے وکلاء سڑکوں پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو فوجی عدالتیں نہیں بنانے دیں گے، اگر حکومت نے دوبارہ فوجی عدالتوں کی تو سیع کی تو ملک بھر کے وکلاء فیصلے کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رانا ضیاء عبد الرحمن نے سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان ، ہائیکورٹ بار کے سابق صدور شفقت محمود چوہان ، احمد اویس اور دیگر کے ہمراہ کراچی شہداء ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام ماورائے آئین اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ موجود سیاسی جماعتوں کو اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کی تو سیع کے فیصلے کی مخالفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں وکلاء تنظیموں کا کنونشن بلایا جائے گا اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آئینی عدالتوں کو طاقت دی جائے اور انہیںمضبوط کیا جائے۔ اس موقع پر وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھاکہ وکلاء نے شروع دن ہی فوجی عدالتوں کو تسلیم نہیں کیا اور اسکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اورسپریم کورٹ نے بھی ایک خاص مدت تک اجازت دی تھی جو دو سال گزر جانے کے بعد ختم ہو چکی ہے۔