موجودہ صورتحال میں پاکستان سٹیل مل کو خریدنے کیلئے کوئی تیار نہیں اسے تین سال کیلئے لیز پر دیں گے اور کابینہ کی منظوری کے بعد مارکیٹنگ کی جائے گی اس سے ملازمین کو بھی فائدہ ہوگا اور سٹیل مل کا خسارہ بھی ختم ہوگا

وزیر مملکت برائے نجکاری امور محمد زبیر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے نجکاری امور محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سٹیل مل کو خریدنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے اس کو تین سال کیلئے لیز پر دیں گے اور کابینہ کی منظوری کے بعد مارکیٹنگ کی جائے گی اس سے ملازمین کو بھی فائدہ ہوگا اور سٹیل مل کا خسارہ بھی ختم ہوگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ پی آئی اے کو بھی حکومت چلائے ،آج بھی حکومت پی آئی اے کا خسارہ برداشت کر رہی ہے ،اپوزیشن برائے اپوزیشن نہ کی جائے بلکہ اداروں کی بہتری کے لئے کوئی تجویز دے تو اس پر مل کر غور کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سٹیل مل کو خریدنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہے، پاکستان سٹیل کو تین سال کیلئے لیز پر دیں گے اور کابینہ کمیٹی جلد فیصلے کی منظوری دے گی ۔کابینہ کی منظوری کے بعد مارکیٹنگ کی جائے گی،ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کو بھی فائدہ پہنچے اور مل کا خسارہ بھی ختم ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :