سوئی نادرن کے 7ملین صارفین ہیں ،گیس میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر ایک لاکھ صارفین کو گیس نہ ملے تو شور مچ جاتا ہے، گزشتہ تین سال میں 40فیصد گیس کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سوئی نادرن کے 7ملین صارفین ہیں ،گیس میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر ایک لاکھ صارفین کو گیس نہ ملے تو شور مچ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوئی نادرن کے 7ملین صارفین ہیں ،گیس میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر ایک لاکھ صارفین کو گیس نہ ملے تو شور مچ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں 40فیصد گیس کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ایسا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے ہم گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کر رہے ۔