سی پیک منصوبہ سے سندھ سمیت ملک کی معاشی ترقی کا نیا باب کھل رہا ہے، ہمیں اسکا خیر مقدم کرنا چاہیئے، سیمیناز میں مقررین کا اظہار خیال

منگل 17 جنوری 2017 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سی پیک منصوبہ سے سندھ سمیت ملک کی معاشی ترقی کا نیا باب کھل رہا ہے، ہمیں اسکا خیر مقدم کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار مسلم سائنس کالج حیدرآباد میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کیا سیمینار سے ڈائریکٹر آف کالجز حیدرآباد پروفیسر امام علی رضا نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سی پیک سے پاکستان اور چائنا دونوں کو فائدہ ہو گا ہمیں اس منصوبہ کا خیر مقدم کرتے ہو ئے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر زبیر میمن ، پروفیسر نواز سومرو کالج کے طلبہ نعمان ، بختاورخان،آغا سیلمان ،محمد خان ودیگر نے خطاب کرتے نے کہاکہ تھر کول پروجیکٹ،مٹیاری تالاہور ٹرانسمیشن لائن ، ونڈ پاور پروجیکٹ،کراچی و حیدرآباد موٹر وے ، سکھر تا حیدرآباد موٹر وے،کیٹی بندر پروجیکٹ ، کراچی سرکلر ریلوے اور مین ریلوے لائن اپ گریڈیشن یہ سب منصوبے سندھ اور ملک میں ترقی کا نیا باب کھول رہے ہیں ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے چائنا کی زبان سیکھنے پر بھی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ چائناکو بھی سی پیک سے بے انتہا فائدہ ہے اسکا14500کلو میٹر کا سفر مشرق ِ وسطیٰ تک صرف2500کلو میٹر رہ جائے گااور عالمی منڈی میں اسکی رسائی آسان ہو جائے گی اسکا پاکستان کو بھی فائدہ ہو گاسیمینار میں پانچ سو کے قریب طلبہ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :