وزیر داخلہ کا راولپنڈی کی تین اہم شاہراہوں کے ناقص تعمیری معیار کا نوٹس

کمشنر راولپنڈی کو تحقیقات کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی کی تین اہم شاہراہوں (ائیر پورٹ روڈ، اڈیالہ روڈ اور ہائی کورٹ روڈ) کے ناقص تعمیری معیار کا نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر راولپنڈی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطایق وفاقی وزیر داخلہ نے کمشنر پنڈی کو اکیس روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایف آئی اے ناقص تعمیری معیار کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔