وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،عرفان احمد خان ڈاہا ،محمد خان ڈاہا

منگل 17 جنوری 2017 23:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا اور ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، الیکشن کمپین کے دوران کئے جانے والے تمام وعدوں کو انشاء اللہ پوراکیا جائیگا، حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا لیاقت کی رہائش گاہ چک نمبرالف 88 ٹن آر پریونین کونسل نمبر102 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 1 کروڑ روپے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کارنر مینٹگ سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین ضلع کونسل تیمور احمد خان ڈاہا نے کہا کہ تمام یونین کونسل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، اس سلسلہ میں ہم ضلعی سطح پر جلد کام شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل نمبر102 مہر محمد صفدر رٹہ،وائس چیئرمین شاہد رضا باٹی،رانا شبیر احمد،کونسلر رانا منصور،رانا ریاست علی، رانا محمد اشرف،رانا بشیر احمد، گلزار احمد،رانا عبدالستار،ملک بشیر احمد،رانا محمد وکیل،رانا دلشاد، نواز باٹی،اللہ دتہ باٹی،لطیف کمبوہ،رانا نتھو خاں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے یونین کونسل نمبر102 میں ایم این اے محمد خان داہا کی جانب سے دیئے گئے 1 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کے اقدام کو سراہا۔