پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پروگرام کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی سیمینار بدھ کو ہوگا

منگل 17 جنوری 2017 23:35

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پروگرام سے طالب علموں کو ڈیڑھ لاکھ سکالریشن کے اجراء کی تکمیل اور پیف کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی سیمینار بدھ 18 جنوری دوپہر سوا بارہ بجے زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ڈویژنل کمشنر مومن آغا ‘ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :