Live Updates

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 17 جنوری 2017 23:32

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامہ لیکس کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو چیلنج کردیا ، منگل کواسحا ق ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جو باربار دہرائے جارہے ہیں ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اعترافی بیان سے قبل اور بعد میں بھی زیر حراست تھے ، عدالت 2013/2014ء میں بھی الزامات مسترد کر چکی ہے ،اسحاق ڈار نی اپنی درخواست میں جھوٹے الزامات لگانے پرعدالت سے عمران خان کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات