پیمرا نے ڈی آئی خان اوربٹگرام میںدوغیرقانونی ڈیرہ کیبل نیٹ ورک اور ٹی زیڈکیبل نیٹ ورک کیخلاف کاروائی

منگل 17 جنوری 2017 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے ڈی آئی خان اوربٹگرام میںدوغیرقانونی ڈیرہ کیبل نیٹ ورک اورTZکیبل نیٹ ورک کیخلاف کاروائی کی اس موقع پرپولیس بھی انکے ہمراہ تھی۔پیمرا ٹیم کے اسسٹنٹ جنرل منیجرحمایت شاہ کی قیادت میں65ریسورز،62ماڈیولیٹرز،3عددڈش انٹیاز،5عددLNBs ، ایک ٹرانسمٹر اور2عددبوسٹرزکوضبط کیاگیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میںریجنل جنرل منیجرپیمراخیبرپختونخواراحت علی نے کہاہے کہ اس قسم کے غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس چلاناپمراقوانین کی خلاف ورزی ہے اورانکے تدارکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔انہوںنے کہاک اس سے قبل بھی صوبہ بھر میںغیرقانونی کیبل آپریٹرزکیخلاف اس قسم کی کاروائیاںکی گئیںہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ انڈین ڈائریکٹ ٹو ہوم(DTH)کاروبار کرنے والے اورکیبل پرنشرکرنیوالوںکیخلاف بھی چھاپے مارے جارہے ہیںاوراس ضمن میںمتعددDTHریسیورزضبط کئے جاچکے ہیں جبکہ DTHمیںملوث افرادکوتین سال قیدسمیت جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :