وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے گیارہ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کالوجی کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کالوجی کی آسامیوں پر ترقی دینے کے احکامات

منگل 17 جنوری 2017 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام(وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا) نے گیارہ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کالوجی ( بی ایس۔18) کو سینئر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائنا کالوجی ( بی ایس۔19) کی آسامیوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر نرگس دانش ڈی ایچ کیو ایچ ایبٹ آباد ، ڈاکٹر شہزادی نایاب بلال میٹرنٹی ہسپتال پشاور ، ڈاکٹر صابرینہ سراج ڈی ایچ کیو نوشہرہ ، ڈاکٹر شگفتہ مراد اے ایچ کیو بٹ خیلہ ، ڈاکٹر نگہت شاہین پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور ، ڈاکٹر عامرہ تکریم ڈی ایچ کیو ایچ ہری پور ، ڈاکٹر سعیدہ بی بی گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال پشاور ، ڈاکٹر صوفیہ اقبال ڈی ایچ کیو ایچ کرک ، ڈاکٹر ساجدہ بیگم ڈی ایچ کیو ایچ صوابی ، ڈاکٹر بشریٰ بیگم گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال پشاور اور ڈاکٹر گل ناز سید مولوی جی ہسپتال پشاور شامل ہیں۔

مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گی جس میں مزید ایک برس کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :