دنیا کو پاکستان کی نمایاں معاشی ترقی سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی اقتصادی فورم میں آیا ہوں ، کچھ برس قبل پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی اب عالمی مالیاتی برادری معیشت کی مثبت تبدیلی کو تسلیم کر رہی ہے، بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کے متعلق حوصلہ افزاء اشارے دے رہے ہیں، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، افراط زر کی شرح کم ترین اور جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے، محصولات کی وصولی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے ایک گیم چینجر ہے، ملک کے تمام علاقوں میں کوریڈور پر کام جاری ہے ، عوام اس سے حقیقی طور پر مستفید ہوں گے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی سوئٹزرلینڈ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
منگل 17 جنوری 2017 23:24
(جاری ہے)
وزیراعظم آئندہ چند روز میں معروف کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کریں گے اور انہیں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع اور انٹرنیشنل برانڈز کیلئے روشن امکانات سے آگاہ کریں گے۔
عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت ریٹنگ کے بعد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے زیادہ دلچسپی لی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کے متعلق حوصلہ افزاء اشارے دے رہے ہیں اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، افراط زر کی سطح کم ترین ہے جبکہ جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے، محصولات کی وصولی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے ایک گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں کوریڈور پر کام جاری ہے اور پاکستان کے عوام اس سے حقیقی طور پر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کوئی شخص بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر یا گلگت بلتستان میں کہیں بھی رہتا ہو اسے مساوی طور پر اس سے فائدہ ہو گا اور ملک میں زبردست ترقی ہو گی۔ پاکستان میں ترقی اور عام آدمی تک اس کے اثرات کی منتقلی کے متعلق ایک سوال انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں بڑی سماجی و معاشی بہتری آئی ہے۔ ماضی میں بلوچستان میں کم ترقی تھی تاہم اب صوبہ میں صورتحال میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور کوئی بھی شخص صبح کو گوادر پورٹ سے سفر کرکے دوپہر کو کوئٹہ پہنچ سکتا ہے جو چند برس قبل ناقابل تصور تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی گذشتہ دو سالوں میں ممکن ہوئی، بڑی تعداد میں سڑکیں مکمل کی گئیں، تمام صوبوں کے درمیان اب زیادہ رابطہ ہے حتیٰ کہ دور افتادہ علاقے بھی اب قابل رسائی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک رات میں ترقی کا کوئی تصور نہیں، شاہراتی نیٹ ورک ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات سے منڈیوں تک مزید سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، نئے سکول، صحت کے مراکز اور نئی صنعتیں قائم کی جائیں گی جن سے روزگار پیدا ہو گا اور ملک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں حکومتوں نے عوام کی بے لوث خدمت کو یکسر نظر انداز کیا جبکہ میری حکومت پاکستان کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے، روزگار کے نئے مواقع ہیں اور ترقی کے فوائد دور دراز علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.