ٹریفک وارڈنز نے احتجاجی ریلی کے باوجود ٹریفک بہائو کو یقینی بنایا‘کیپٹن (ر) سید احمد مبین

گڑھی شاہو کے رہائشیوں کے احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوا‘ڈی آئی جی ٹریفک لاہور

منگل 17 جنوری 2017 23:22

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ڈ ی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے گڑھی شاہو کے رہائشیوں کے احتجاج کے باوجود بھی ٹریفک کی روانی کو برقرا ر رکھا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے مکینوں نے گیس بندش کی وجہ سے گڑھی شاہوچوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا شدید دبائو سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں آنے کے بعد فوری ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل وقار خان اور 15اضافی ٹریفک وارڈنز کو موقع پر بھیجا گیا جنہوں نے مظاہرین کو ایک طرف کرکے ٹریفک کے بہائوکو بحال کیا اور دو طرفہ ٹریفک کو مانیٹر کیا ۔ احتجاج کر نا شہریوں کا حق ہے لیکن سڑکوںپر دوسرے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر نے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے گڑھی شاہو احتجاج کے باوجود ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے پر ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل وقار خان و سیکٹر انچارج اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :