پولیس کی جانب سے عوام میں احسا س تحفظ کیلئے فلیگ مارچ ، مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور خنجر برآمد

منگل 17 جنوری 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پولیس کی جانب سے عوام میں احسا س تحفظ کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا ، مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور خنجر برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈی ایس پی پرانی انار کلی کی سربراہی میں پولیس نے مختلف شاہرائوں پر فلیگ مارچ کیا اس دوران اسلامیہ پارک اور قرطبہ چوک میں مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی ۔ قرطبہ چوک میں ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران اسلحہ اور خنجر برآمد کرلیاگیا ۔ ڈی ایس پی کے مطابق اسلحہ رکھنے والے شخص کاکہنا ہے کہ اس کے پاس لائسنس موجودہے تاہم اس کی تصدیق کی جارہی ہے تاہم خنجر کا مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :