وفاقی وزیر داخلہ نے راولپنڈی کی تین اہم شاہراہوںکے ناقص تعمیری معیار کا نوٹس لے لیا

منگل 17 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی کی تین اہم شاہراہوںائیر پورٹ روڈ، اڈیالہ روڈ اور ہائی کورٹ روڈ کے ناقص تعمیری معیار کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی کی تین شاہراہوں کے ناقص تعمیری معیار پرکمشنر راولپنڈی کو 21یوم میںتحقیقات مکمل کر کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایت دی ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ایف آئی اے ناقص تعمیری معیار کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔