لاہور،سرجنز کی ٹیم نی ڈاکٹروں اور عملی کی غفلت سے نومولود کا ہاتھ جلنی کی الزامات کو بی بنیاد قرار دیا، پیدائشی نقص قرار

منگل 17 جنوری 2017 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سرجنز کی ٹیم نی والدین کی طرف سی ہسپتال کی ڈاکٹروں اور عملی کی غفلت کی باعث نومولود کا ہاتھ جلنی کی الزامات کو بی بنیاد قرار دیتی ہوئی پیدائشی نقص قرار دیدیا ،آپریشن کر کی نو مولود کی ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹ دی گئیں، بچی کی والدین دھاڑیں مار مار کر روتی رہی ۔شاہدرہ کی رہائشی محمد خرم نی چار روز قبل بچی کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا تھا اور والدین نی الزام عائد کیا تھاکہ ڈاکٹرو ں اور عملی کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سی ہیٹر سی بچی کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا ۔

والدین نی واقعہ کی خلاف احتجاج کیا جبکہ ہسپتال کی اندر موجود چوکی پر عملی کی خلاف درخواست بھی دیدی۔ میڈیا میں خبر آنی کی بعد انتظامیہ نی سرجنز کی تین رکنی ٹیم تشکیل دی جس نی گزشتہ روز اپنی ابتدائی تحقیقات میں اسی پیدائشی نقص قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی مطابق بچی کو گینگرین کا مرض تھا۔ بعد ازاں آپریشن کرکی بچی کی بائیں ہاتھ کی تین انگلیاںکاٹ دی گئیں۔ بچی کو آپریشن کی بعد انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب والدین کا اصرار ہی کہ بچی کا ہاتھ بالکل ٹھیک تھا، ڈاکٹروں کی غفلت سی جلا اور اب آپریشن کرکی اس کی انگلیاں کاٹ دی گئی ہیں۔ والدین بچی کی حالت دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتی رہے۔

متعلقہ عنوان :