ْسسٹم میں 40فیصدگیس کااضافہ ہوا،سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکردی ہے،شاہدخاقان عباسی

منگل 17 جنوری 2017 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سسٹم میں 40فیصدگیس کااضافہ ہوا،سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکردی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ دورمیں سسٹم میں چالیس فیصدگیس کااضافہ ہواہے ،2013ء کے مقابلے میں آج گیس کی صورتحال بہترہوئی ہے ،سوئی نادرن کے ایک ملین صارفین ہیں ۔ایک لاکھ صارفین کوگیس نہ ملے توشورشرابہ مچ جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کیلئے سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکردی ہے ،سی این جی کوگیس کی فراہمی سے گھروں میں پریشرکم ہوجاتاہے آنے والے دنوں میں گیس کی صورتحال بھی بہترہوگی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :