حالیہ بارشوں اور برف باری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، کمشنر ژوب ڈویژن اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ مبارکباد کے مستحق ہیں،آغاسید نواب شاہ

منگل 17 جنوری 2017 23:19

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی آغاسید نواب شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کمشنرژوب ڈویژن غلام فرید اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ منیر زہری مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی سے زیادہ حق ادا کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس طرح کی برف باری نہیں ہوئی تھی جو کہ اس سال ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ برف پڑنے سے زیادہ نقصانات کا بھی خدشہ تھا مگر صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ان 3 افسران نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری جو تمام تر حالات کی خود نگرانی کررہے تھے اور وقتاً فوقتاً موجودہ صورتحال پر سب سے تبادلہ خیال بھی کرتے تھے مگر ہم شکر ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کا کہ ہماری لئے باران رحمت باران زحمت نہ بنی آغا نواب شاہ نے بہترین کارکردگی دکھانے پر کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ منیر زہری کیلئے حسن کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :