چائینیز سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم 23 جنوری تک واپس کی جائے ،وفاقی وزیر خزانہ کی سٹیٹ بنک کو ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ چائینیز سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم 23 جنوری تک واپس کی جائے۔ چائینیز سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے قرض کی مدت 23 جنوری 2017 کو مکمل ہو رہی ہے۔ یہ قرض جنوری 2009 میں جاری کھاتے کی کمزور صورتحال کی وجہ سے ڈیپازٹ کی شکل میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قرض کی واپسی کی مدت میں اس مرتبہ توسیع لینے کی بجائے مستحکم زرمبادلہ کے ذخائر اور مضبوط معاشی کارکردگی کی بدولت واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے چائینیز سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کو قرض کی واپسی کی وزیراعظم سے پہلے ہی منظوری حاصل کر لی ہے۔ وزیر خزانہ نے سٹیٹ بنک کو 23 جنوری تک قرض کی رقم کی واپسی کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم نے 2009 سے کرنٹ اکائونٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے ڈپازٹ کے ذریعے معاونت فراہم کرنے پر چین کے وزیراعظم اور حکومت کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :