کراچی کے عوام گزشتہ تیس برسوں سے یرغمال بنے ہوئے تھے ، سینیٹر سعید غنی

اردو بولنے والوں کو قدم قوم پربلیک میل کیا جاتا رہا ، اب وہ دور ختم ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی

منگل 17 جنوری 2017 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام گزشتہ تیس برسوں سے جس طرح یرغمال بنے ہوئے تھے اور اردو بولنے والوں کو قدم قوم پر جس طرح بلیک میل کیا جاتا رہا ہے اب وہ دور ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کااظہارپی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میں ایم کیو ایم حقیقی سے تعلق رکھنے والے لائنزایریا کے سرکردہ کارکنان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

ایم کیو ایم حقیقی سے پی پی پی میںعمران شریف،فیاض احمد ،غلام رسول،محمد عاشق نے شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور بلدیہ شرقی میں قائد حزب اختلاف ذوالفقار علی قائم خانی نے کہا کہ لائنزایریا اردو بولنے والوں کی سب سے قدیم بستی ہے لیکن یہاں کے عوام کو بیروزگاری، غربت اور قتل وغارت کے سوا کچھ نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لسانی اور مذہبی بنیاد پر لوگوں کی تقسیم اور انہیں بندوق کے زور پر یرغمال بنانے کے خلاف ہے۔جبکہ اس موقع پرارشد جان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :