ڈی این اے ٹیسٹ طیبہ کے والدین اعظم اور نصرت ثابت ہوگئے

منگل 17 جنوری 2017 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء)ڈی این اے رپورٹ کے مطابق محمد اعظم اور نصرت بی بی طیبہ کے والدین ثابت ہوئے ہیں جن کا تعلق جڑانوالہ کے نواحی گائوں سے ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل فورنزک سائنس ایجنسی اسلام آباد نے تشدد کا شکار بچی طیبہ کی شناخت کے حوالے سے ڈی این اے رپورٹ تیار کر لی جو جلد وفاقی پولیس کے حوالے کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیبہ نے 9جنوری کو میڈیکل بورڈ اجلاس میں والدین کو شناخت کر لیا تھا اور بورڈ اجلاس میں طیبہ نے چا ر سالہ بھائی زین کو گود میں بھی اٹھائے رکھا ،ْمجموعی طور پر پانچ جوڑوں نے طیبہ کے والدین ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق طیبہ پر تشدد کی مکمل انکوائری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی ،ْ رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن کاشف عالم نے تحقیق کے بعد تیار کی ۔