وزیراعظم نواز شریف نے جب گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں ،ْخورشید شاہ

وزیر اعظم نواز شریف کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جب گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی۔خورشید شاہ نے کہاکہ آصف زرداری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس نہیں ہوا ،ْآصف زرداری کے امریکا کے دورے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ،ْاگر شیڈول کا اعلان ہوتا تو دورہ امریکا متاثر ہوتا۔