فوری طور پر گیس کے کم پریشر کی شکایات کا ازالہ کریں ،ْاوگرا کی یوٹیلٹی کمپنیوں کوہدایت

منگل 17 جنوری 2017 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس یوٹیلٹی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر گیس کے کم پریشر کی شکایات کا ازالہ کریں۔ منگل کو اوگرا کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر سے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کی جانب سے گیس کا پریشر کم ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس سے عوام کو بڑی تکلیف کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

گیس یوٹیلٹی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی تمام کاوشیں یقینی بناتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ترجمان نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کی شکایات کا جلد ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین میں سیفٹی اور توانائی کی بچت کے حوالہ سے اقدامات اٹھانے کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گیس کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گیس کے کم پریشر کی شکایات کا ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :