تھانہ کینٹ پولیس کی کا رروائی،چوری کی وارداتوں میںمطلوب ملزم گرفتار ،61لاکھ روپے نقدی، 23تولے طلائی زیورات اور لیپ ٹاپ برآمد

منگل 17 جنوری 2017 23:09

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی ہدایات کے پیش نظر تھانہ کینٹ پولیس نے ڈی سی کالونی میں چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم محمدشہزاد سکنہ شریف پو رہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 61لاکھ روپے نقدی، 23تولے طلائی زیورات اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پندرہ جنوری کو ڈی سی کالونی کا رہائشی مسمی مرزا محمد مقصود اپنی کوٹھی کو مقفل کر کے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سیالکوٹ روڈ گیاتو اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم ملزمان نے کوٹھی میں داخل ہو کر سیف کے تالے توڑ کر سیف سے نقدی 63لاکھ روپے نقدی ، طلائی زیورات اور لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے ، ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر عامر ملک نے نفری کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت اور سائنٹیفک آلات کی مدد سے نامعلوم ملزم کو قلیل وقت میں ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ نقدی ،طلائی زیورات اور لیپ ٹاپ برآمد کیا ۔نہایت قلیل وقت میں نا معلوم ملزم کی گرفتاری پر ڈی سی کالونی کمیونٹی اور مقدمہ کے مدعی مشہور صنعتکار مرزا محمد مقصود نے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقا ص نذیر نے ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر عامر ملک اور ان کی ٹیم کے لئے انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔

مزید براں تھانہ کینٹ نے مشہور زمانہ بھتہ خور ، غنڈہ گرد ، بدمعاش اور قتل سمیت اقدام قتل و دیگر 24سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم زاہد عنائت سکنہ گکھڑ منڈی کو ساتھی تنویر بٹ سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ، پسٹل و درجنوں گولیاں برآمد کیں ہیں ۔ملزما ن نے گزشتہ روز شریف شہری کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 45ہزار وپے چھینے تھے ۔ ملزمان سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے ۔بھتہ خور کی ساتھی سمیت گرفتاری پر علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی کارروائی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :