شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او مانگا منڈی کو طلب کر لیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 23:09

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او مانگا منڈی کو طلب کر لیا.

(جاری ہے)

جسٹس عبدالسمیع خان نے درخواست گذار جاوید کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے بھائی کاشف کو دوہفتوںسے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے درخواست گزار کے مطابق بھائی پولیس کو کسی مقدمہ میں بھی مطلوب نہیں، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیابی کاحکم دے ،عدالت نے ایس ایچ او مانگہ منڈی طلب کر لیا۔