کانسٹیبل کو شہید قرارنہ دینے پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اورآرپی او فیصل آباد کو 26جنوری کو طلب کرلیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 23:08

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کو شہید قرارنہ دینے پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اورآرپی او فیصل آباد کو 26جنوری کو طلب کرلیا.

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے روبینہ کوثر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ 26مارچ 2016 ء کو فیصل آباد کے شیخوپورہ روڈ پر کانسٹیبل شہباز دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوگیا تھا، لیکن محکمہ پولیس کی جانب سے شہباز کو شہید نہیں قراردیاجارہا، دوران سماعت آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا جس میں کہاگیا کہ حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کو شہید قراردیا نہیں دیاجاسکتا ،عدالت نے آئی جی پنجاب کا جواب مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی فنانس اورآرپی او فیصل آباد کو 26جنوری کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :