چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے عدالت میں زیر سماعت تمام کیسز کی لسٹ ملتوی کردی

منگل 17 جنوری 2017 23:08

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے منگل کو عدالت میں زیر سماعت تمام کیسز کی لسٹ ملتوی کردی،چیف جسٹس منصورعلی شاہ کے روبرو منگل کو نیشنل واٹر پالیسی عمل درآمد کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی کونوٹس جاری کیا گیا تھا ،اس کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی چیف جسٹس کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا لیکن ذاتی وجوہات کی بنیاد پر منگل کوچیف جسٹس منصور علی شاہ نے کازلسٹ میں موجود تمام کیسز کی لسٹ کینسل کردی جس کے باعث تمام کیسز کو غیرمیعنہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئے -

متعلقہ عنوان :