چینی صنعت کاروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کل ہونگے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

منگل 17 جنوری 2017 23:08

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں کے ساتھ صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کامیاب مذاکرات ہوچکے ہیں کل ان معاہدوں پر پشاور میں دستخط ہوں گے۔ وہ لاہور سے واپسی پر نوشہرہ میں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے پرویز خان خٹک نے کہا کہ ان کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور میں چینی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ دورروزہ کامیاب مذاکرات کرلیے ہیں۔

اور چین کے سرمایہ داروں اور صنعت کاروں نے خیبرپختونخوا میں بہت سے پراجیکٹس میں سرمایہ لگانے کاعندیہ دے دیا ہے۔ اور موٹر وے پرچالیس ہزار کنال اراضی پر صنعتی بستی کے قیام پر دونوں وفودنے رضا مندی ظاہر کردی اور آج پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان کی موجودگی میں تمام ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

(جاری ہے)

جس کے لیے چینی صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کا اعلی سطحی وفد پشاور پہنچ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادد پر عوام کے سامنے جائیں گے اور صوبے کی تاریخ بدل دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری سکول اور عمارات سیاسی جلسوں کے لیے نہیں اور نہ ہی ہماری صوبائی حکومت اس کی اجازت کسی کو دے گی۔ میں نے سکول کے افتتاح کا جلسہ سکول کے اندر کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2018 تک خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو توانائی،پیٹرولیم قدرتی وسائل معدنی وسائل سے مالامال کردے گی ترقی اور خوشحالی کا دور دروہ ہوگا۔