محمد احمد مشوری کے علاج کے لئی2 لاکھ 73ہزار 448 ڈالرامر یکی اسپتال کو بھیج دیئے گئے ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس

منگل 17 جنوری 2017 23:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وزیرا اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے کیڈیٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمدمشوری کے علاج کے لیے 2لاکھ 73ہزار 4سو 48 ڈالر امر یکی اسپتال کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ طالب علم کے علاج کے لئے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے جیسے ہی شیڈول دیا جائیگا تو بچے کے ساتھ انکے والد اور ایک پروٹوکول افسر کو امریکہ بھیجا جائیگا اور ایئر لائن انتظامیہ سے بات چیت ہو رہی ہے تا کہ بچے کو ضروری سہولیات والی سیٹ دلوائی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کے طالب علم کو سندھ حکومت بھول گئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی سچائی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا افسوسناک ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ڈائریکٹ اسپتال کو پیسے نہیں دے سکتی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوتی ہے اورطالب علم کے علاج کے لئے محکمہ صحت،جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خزانہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :