ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر51ہزار سے تجاوز کر گئی

منگل 17 جنوری 2017 22:04

ملکی  صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت پھر51ہزار سے تجاوز کر گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر51ہزارروپی سے تجاوز کر گئی ۔منگل کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1217ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآبا،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کے قیمت50ہزار950روپے سے بڑھ کر51ہزار250روپے پرجاپہنچی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار928روپے ہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت770روپے پرجاپہنچی ۔

#