پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع

منگل 17 جنوری 2017 21:44

پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کی گئی قراردادا میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے سب سے زیادہ بجلی اورگیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اور یہیں غیر اعلانیہ اور لوڈشیڈنگ زیادہ ہورہی ہی ں۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کے ساتھ معاشی پہیہ بھی جام ہو رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت صوبے کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :