پنجاب فوڈاتھارٹی:ہسپتالوں کےکیفے ٹیریازکی چیکنگ،3سیل،60ہزارکے جرمانے

میوہسپتال،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،خواجہ سعید ہسپتال کی کینٹینزناقص صفائی اوراشیاءخوردونوش پرسیل،جناح ہسپتال،انمول،شیخ زید اورڈاکٹرزہسپتال کےکیفے ٹیریازکوجرمانے،60کلو ناقص اشاءتلف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جنوری 2017 20:37

پنجاب فوڈاتھارٹی:ہسپتالوں کےکیفے ٹیریازکی چیکنگ،3سیل،60ہزارکے جرمانے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرلاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شالیمار ٹاؤن میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال (کینٹین) کو برگر بن پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی، صفائی کے ناقص حالات،کھلی گندی نالیوں، جگہ جگہ مکڑی کے جالوں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس نہ ہونے کی بنا پر سربمہر کر دیا۔

داتا گنج بخش ٹاؤن میں میوہسپتال، الائیڈ اینڈ کمپنی کیفے ٹیریا کو پہلے سے دی ہدایات پر عمل نہ کرنے اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات پر سربمہر جبکہ 35کلو گلے سڑے پھل اور 25 لٹر میٹھی چٹنی موقع پر ضائع جبکہبچہ وارڈ (کیچن) ، میو ہسپتال اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کینٹین (تندور)کو بھی سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال ، زم زم کیفے ٹیریا کو 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس ،میوہسپتال میں چائلڈ وارڈ کینٹین(بسم اللہ جوس کارنر) کو 7ہزار روپے جرمانہ، انمول ہسپتال (کینٹین)کو3ہزار جبکہ شیخ زیدہسپتال کینٹین کو3ہزار روپے جرمانہ اور لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کیں۔

جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹر ہسپتال کے مین کیفے ٹیریا کوزائدالمعیادکھانے پینے کی اشیاء کی موجودگی پر 15ہزار روپے جرمانہ،ڈاکٹر ہسپتال میں بسم اللہ فوڈ کو 13ہزار روپے جرمانہ،ایٹریئم شاپ ڈاکٹر ہسپتال لاہور کو2ہزار روپے جرمانہ کیا ۔عزیز بھٹی ٹاؤن اورواہگہ ٹاؤن میں شاہی آئس کریم پاک منٹ کو اشیاء پر نامناسب لیبلنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔دروغہ والہ میں جھولے لعل کوزی حلیم کو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ملازمین کے ہیڈکورز اور دستانے استعمال نہ کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء پر تاریخ اجراء موجود نہ ہونے کی وجہ سے 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی:ہسپتالوں کےکیفے ٹیریازکی چیکنگ،3سیل،60ہزارکے جرمانے

متعلقہ عنوان :