مسلم لیگ (ق) نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ پرویز الٰہی آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے

منگل 17 جنوری 2017 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ چودھری پرویز الٰہی آئندہ ہفتے سے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق)کی اعلی قیادت کی جانب سے اپنے کارکنوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ق لیگ کے سنئیر رہنما چودھری پرویز الہی کا مختلف اضلاع میں ورکر کنونشنز کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول بھی مرتب کر لیا گیا ہے ۔ ق لیگ کی جانب سے کارکنوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ق لیگ کے دور اقتدار کے منصوبوں پر عوامی مہم چلائیں۔