پیپلزپارٹی کاعروج اورپاناما لیگ کازوال اٹل ہے،فیصل صالح حیات کی واپسی خوش آئند ہے ،رہنما پی پی

منگل 17 جنوری 2017 20:17

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کمالیہ کے صدر رانانسیم اقبال اور پی پی رہنما حاجی عبد الحفیظ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاعروج اورپاناما لیگ کازوال اٹل ہے۔آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی یقینا ٹیک آف کرے گی۔خالد احمد خان کھرل اور سیّدفیصل صالح حیات کی اپنے گھرواپسی خوش آئند ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی کاسورج طلوع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان دونوں کی واپسی تومحض ابتداء ہے ابھی مزید کئی قدآورسیاستدان ملک وقوم کی انتھک خدمت کیلئے پیپلزپارٹی کے پرچم تلے متحد ہوں گے۔پیپلزپارٹی اپنے سیاسی ورثہ ،مینڈیٹ، قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ سیاست سے دستبردار نہیں ہوگی۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربی بی بینظیر بھٹو شہید کے جیالے تیر سے سرکس کے شیرکاشکارکریں گے اورجہاں تک بلے کی بات ہے توآج بھی اس کے پلے کچھ نہیں ہے ۔وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی تواس سے صوبوں کے درمیان یکجہتی کوفروغ ملے گا اورمنافرت وصوبائیت کی سیاست دم توڑ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :