بلال یاسین کا گوجرانوالہ کا پانچ گھنٹے کا ہنگامی دورہ

صو بائی وزیر نے گوجرانوالہ کی مشہور برانڈز کی مٹھائیوں کے پروڈکشن ہائوسز‘ ہوٹلوں ‘ فوڈ انڈسٹریز کا معائنہ مٹھائیوںمیں غیرمعیاری رنگ‘ گھی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سلمان سویٹس اور سیالکوٹ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ سیل پرانا گھی استعمال کرنے ‘ گوشت و دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیگ نہ لگانے پر مغل محل ہوٹل سیل و شیلٹن ہوٹل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ حفظان صحت کے اصولو ں کے خلاف بچوں کی ٹافیوں‘ سلانٹی و سوہن حلوہ تیار کرنے اور سب سٹینڈرڈ اشیاء استعمال کرنے پر جے جے فوڈز انڈسٹری اور کیپری فوڈ سیل ‘ مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج،کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور غیر معیاری اجزاء ترکیبی استعمال کرنے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ‘صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

منگل 17 جنوری 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں میں مٹھائیوں کے پروڈکشن یونٹس‘ ہوٹلوں‘ بچوں کی ٹافیوں ‘ نمکو اور سلانٹی تیار کرنے والی فیکٹریوں کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مٹھائیوں ‘ بچو ں کی ٹافیوں ‘ بسکٹوںمیں ناقص و غیر معیاری اجزاء ‘ گھی اور ٹیکسٹائل کلر استعمال کرنے پر سلمان سویٹس اور سیالکوٹ سویٹس کے پروڈکشن یونٹس کے علاوہ جے جے فوڈ اندسٹری‘ کیپری ٹافی میکرز کو سیل کردیا ۔

انہو ں نے جے جے فو ڈ انڈسٹری اور کیپری ٹافی میکرز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرنے کا حکم دیا صو بائی وزیر نے مغل محل ہوٹل کے کچن کی صفائی کی ناقص صورتحال ‘ زائد المیعاد تیل استعمال کرنے اور گوشت پر ٹیگ نہ لگانے پر سیل کرنے جبکہ شیلٹن ہوٹل کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا اسی طرح شہباز تکہ شاپ اور میاں فو ڈ انڈسٹری کو وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

یہ احکامات انہو ں نے گوجرانوالہ کے 5 گھنٹے طویل ہنگامی دورے کے دوران اچانک چھاپوں کے موقع پر جاری کئے اس موقع پر ڈائر یکٹر فو ڈ اتھارٹی رابعہ حیدر‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر فو ڈ بدر رمیض کے علاوہ فو ڈ اتھارٹی سپیشل برانچ اور مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے جے جے فو ڈ انڈسٹری کا معائنہ کیا تو بچوں کے لئے تیار کی جانے والی سلانٹی اور نمکو زائد المیعاد تیل میں تلی جار رہی تھی جبکہ دیگر خام مال عام بوریوں میں بند تھا جس پر خراب ہونے کی تاریخ نہ تھی صوبا ئی وزیر کے پو چھنے پر انڈسٹری کامنیجرتسلی بخش جواب نہ دے سکا اسی طرح کیپری نامی و سو ہن حلوہ میکرز کے پروڈکشن یونٹ کامعائنہ کیا گیا تو ٹافیاں و سو ہن حلوے میں استعمال ہونے والی اشیاء بھی غیر معیاری پائی گئیں جس پر صوبائی و زیر نے دونوں فیکٹریوں کو سیل کرنے اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔

مزید برآں سیالکوٹ سویٹس کے پروڈکشن کے معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تیار شدہ مٹھائی کو اوپن رکھا گیا تھا جس پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں اس کے علاوہ مٹھائی میں استعمال ہونے والی کھجور پر پھپھوندی لگی ہو ئی تھیں او رمٹھائیوں کے ٹرے پرکائی بھی جمی ہو ئی تھی بیکری کے کچن کی صفائی کی صورتحال مکمل طو رپر غیر معیاری پا ئی گئی اس طرح سلمان سویٹس کے پروڈکشن یونٹ کی صفائی کی ناقص صورتحال تھی اور کچن میں جگہ جگہ پانی اور گندگی پڑی ہو ئی تھی اور مٹھائی پیک کرنے والے کاریگروں نے ہاتھوں میں دستانے نہیں پہنے ہو ئے تھے سٹور میں کھانے کے رنگوں کی بجائے ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والے کلرز پا ئے گئے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہیں ۔

صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین نے مغل محل ہوٹل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال پا ئی گئی چکن و دیگر گوشت کے ٹرے پر ٹیگ نہیں لگے ہو ئے تھے اور ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا گوشت کئی دن پرانا تھا صو با ئی وزیر نے مغل محل ہوٹل کو سیل کرنے کاحکم دیا شیلٹن ہوٹل کے کچن کی صفائی کی غیر معیاری صورتحال اور اشیاء کو حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق نہ رکھنے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا اسی طرح صوبائی وزیر نے شہباز تکہ شاپ اور میاں فو ڈ انڈسٹری کو وارننگ جاری کرتے ہو ئے ان کے مالکان کو کچن کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

صو با ئی وزیر خوراک بلال یا سین نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ملاوٹ اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ گوجر انوالہ فو ڈ اتھارٹی نے دو ماہ قبل ہوٹلوں‘ مٹھائیوں اور بچو ں کے لئے ٹافیاں نمکو و سلانٹی وغیرہ تیار کرنیوالوں کو نوٹسز جاری کئے تھے کہ وہ اپنے معاملات درست کرلیں اور فو ڈ اتھارٹی کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق اشیاء تیار کریں انہوں نے افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر سخت تادیبی کاروائی عمل میں میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :